#5838

مصنف : حافظ صلاح الدین یوسف

مشاہدات : 10438

اسلامی خلفاء و ملوک اور تاریخ اسلام سے متعلق چند غلط فہمیوں کا ازالہ ( جدید ایڈیشن )

  • صفحات: 82
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2050 (PKR)
(منگل 23 جولائی 2019ء) ناشر : حارث پبلیکیشنز

ایک نکتہ داں شخص نے کسی قدر سچ کہا ہے کہ "ہم کو صرف یہی رونا نہیں ہے کہ ہمارے زندوں کو یورپ کے زندوں نے مغلوب کر لیا ہے، بلکہ یہ رونا بھی ہے کہ ہمارے مردوں پر یورپ کے مردوں نے فتح پا لی ہے۔"ہر موقع اور ہر محل پر جب شجاعت،ہمت،غیرت،علم وفن الغرض کسی کمال کا ذکر آتا ہے تو اسلامی ناموروں کی بجائے یورپ کے ناموروں کا نام لیا جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ نہیں کہ قوم سے قومی حمیت کا مادہ بالکل جاتا رہا، بلکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ جدید ےعلیم میں ابتداء سے انتہاء تک اس بات کا موقع ہی نہیں ملتا کہ اسلاف کے کارناموں سے واقفیت حاصل کی جائے۔ اس لئے جب خصائل انسانی کا ذکر آتا ہے تو خواہ مخواہ انہی لوگوں کا نام زبان پر آجاتا ہےجن کے واقعات کی آوازیں کانوں میں گونج رہی ہیں اور یہ وہی یورپ کے نامور ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب "اسلامی خلفاء وملوک اور تاریخ اسلام سے متعلق چند غلط فہمیوں کا ازالہ" جماعت اہل حدیث کے معروف اور نامورمفسر مولف محترم مولانا حافظ صلاح الدین یوسف صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے اسی کمی کو پورا کرنے کی سعی مشکور کی ہے۔ مولف موصوف نے اس کتاب میں "اسلامی ریاست کے تصور" کو اجاگر کرنے اور اسلامی کے نامور حکمرانوں اور مشاہیر کی سوانح حیات کو قلم بند کرتے ہوئے ہمیں اپنے اسلاف کے نمونے کو اپنانے کی جدوجہد کی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

تعارف

3

ذہنی مرعوبیت کی انتہا

9

اسلامی ریاست کی تشکیل کا صحیح طریقہ

11

موجودہ مسلمان مملکتوں کے حکمرانوں کے طرز عمل

12

آمدم برسر مطلب

16

خلافت و ملوکیت

18

قیصریت و کسرویت

25

خلافت راشدہ اور مابعد کی حکومتوں میں فرق

34

مطلوب اور نامطلوب کی بحث

37

ہمارا نقطہ نظر اور اس کے ثمرات حسنہ

44

دور حاضر کے مفکرین کا نقطہ نظر اور اس کے خطرناک نتائج

48

بگاڑ کے اسباب

51

دور فاروقی ؓ میں

57

دور معاویہ ؓ میں

58

موجودہ حالات میں کیا جمہوریت ہمارے لیے موزوں ہے

63

موجودہ ملکی حالات سے متعلق چند باتیں

71

بحیثیت مجموعی قوم اپنا رخ بدلیے

78

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 9049
  • اس ہفتے کے قارئین 167581
  • اس ماہ کے قارئین 1686654
  • کل قارئین115578654
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست